51

جاسوسی کے بے تاج بادشاہ ‘بیٹ مین’ شیطانوں کو سبق سکھانے آگئے

ہولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں روبرٹ پیٹسن کو مختلف کاسٹیوم والے ‘بیٹ مین’ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ روبرٹ پیٹسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں ‘بیٹ مین’ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل ‘بیٹ مین’ سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

‘بیٹ مین’ کے سائنس فکشن کامک کردار کو 1939 میں تخلیق کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے صرف کتابوں میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس پر ٹی وی سیریز بنائی گئی تھی۔

کامک کتابوں اور ٹی وی سیریز کے بعد ‘بیٹ مین’ کے کردار پر پہلی بار 1943 میں اسی نام سے فلم بنائی گئی تھی، جس کے بعد اسی کردار کی دوسری فلم 1949 میں سامنے آئی۔تحریر جاری ہے‎

پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد اسی کردار کی تیسری فلم 1966 میں، چوتھی فلم 1989، پانچویں فلم 1992، چھٹی فلم 1993، ساتویں 1995، آٹھویں 1997 اور نویں 2005 میں ریلیز کی گئی تھی۔

‘بیٹ مین’ کے کردار کو دسویں فلم ‘دی ڈارک نائٹ’ میں 2008 میں پیش کیا گیا تھا، اسی سلسلے کی گیارہویں فلم 2012، بارہویں فلم 2016، تیرہویں فلم ‘سوسائڈ اسکاڈ’ بھی 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔

‘بیٹ مین’ کردار کی 14 ویں فلم 2017، پندرہویں فلم ‘جسٹس لیگ’ 2017، سولہویں فلم ‘جوکر’ 2019 میں ریلیز کی گئی۔

‘بیٹ مین’ کردار پر اگرچہ خصوصی فلمیں بھی بنائی گئیں، تاہم اس کردار کو ‘جسٹس لیگ، ڈان آف جسٹس، جوکر، سوسائڈ اسکاڈ اور ڈارک نائٹ’ جیسی فلموں میں بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: فلم ’بیٹ مین‘ کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار

اب اسی کردار کی مزید 2 فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں، جن میں سے ایک فلم ‘دی بیٹ مین’ سیریز کی مرکزی فلم ہے، جب کہ دوسری فلم ‘جیک سینڈرس، جسٹس لیگ’ بھی آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘جیک سینڈرس، جسٹس لیگ’ میں بیٹ مین کا کردار بین ایفلک نبھائیں گے جب کہ ‘دی بیٹ مین’ میں روبرٹ پیٹسن ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

‘دی بیٹ مین’ میں روبرٹ پیٹسن کو جاسوسی کرکے اپنے حریفوں کو سبق سکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا، تاہم ٹریلر میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

‘دی بیٹ مین’ کے پروڈکشن ہاؤس وارنر برادر کے ڈی سی کامک نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کورونا کے باعث اب فلم کو اکتوبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل ‘دی بیٹ مین’ کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں