بین الاقوامی

مسافروں کو پرہجوم شہروں میں ایک سے دوسری جگہ لے جانے والی اپنی اہم ترین اڑن ٹیکسی

فضائی سیاحت بڑھانے اور ایگزیکٹو سروس فراہم کرنے والی یہ سواری مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے اور مکمل طور پر خودکار و خودمختار بھی ہے۔ ای ہینگ کی آزمائش جنوبی کوریا میں کی گئی ہے جہاں پہلے خود کار فضائی ٹیکسی کے لیے باقاعدہ حفاظتی سرٹیفکیٹ لیا گیا ہے۔ آزمائشی اڑ ن ٹیکسی  میں دو سوار بیٹھ سکتے ہیں۔ آزمائش میں اسے جنوبی کوریا کے گنجان شہر میں اڑایا گیا ہے۔

اسکے علاوہ تینوں پروازوں کے لیے مخصوص مقامات کی نشاندہی جنوبی کوریا کی حکومت نے کی تھی تاہم اگلے تین سے پانچ برس میں ای ہینگ ٹیکسی سروس شروع ہوجائے گی۔ پہلی پرواز سیئول کے مین ہٹن سے شروع ہوئی اور اہم تجارتی اور کاروباری علاقے تک پہنچی۔

اسکے علاوہ دوسرے ٹیسٹ میں ہنگامی حالت میں اس کی کارکردگی نوٹ کی گئی جس کے لیے ڈیگو شہر کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس فلائٹ میں طب اور آگ بجھانے کے آلات پہنچائے گئے اور یہ تجربہ بھی کامیاب رہا۔ تیسری پرواز میں ای ہینگ 216 کے ساتھ ساحلی علاقوں اور شہر کےدیگر مقامات تک اڑان بھری گئی جسے تفریحی فلائٹ کہا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *