بین الاقوامی

لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے بگسر سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف و776رزی

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے گڑھی گاؤں کے رہائشی 33 سالہ انصار ولد محمد اشرف شہدید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری میں شہری آبادی کو آرٹلری فائر، مارٹرز اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

بھارت نے رواں برس 2 ہزار 840 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 276 شہادتیں ہوئیں اور 245 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فائرنگ واضح طور پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور انسانی اقدار اور پیشہ ورانہ فوجی قواعد کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قانون کی خلاف وزی کرتے ہوئے ایل او سی کے اطراف میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *