شو بز

مقبول اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید نے راہیں جدا

وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض تین سال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی طلاق و علیحدگی کی خبروں میں کسی بھی مستند ذریعے کے بجائے قیاس آرائیوں سے کام لے کر خبریں وائرل کی گئیں۔تحریر جاری 

شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں وائرل ہونے پر ان کے مداح بھی کافی پریشان اور مایوس دکھائے دیے تھے اور کئی مداحوں نے ایسی خبروں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا تھا۔

عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

شادی سے قبل دونوں نجی چینلز ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘اڈاری’ اور اے آر وائے کے ڈرامے ‘میرے اجنبی’ میں ساتھ دکھائی دیے تھے اور ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی تھی۔

شادی کے بعد بھی دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کی جوڑی کا شمار پاکستان کی مشہور شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *