شو بز

کراچی: معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل ریاد منتے نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ یوٹیوب پر ہمارے ٹی آر ٹی ارطغرل پی ٹی وی چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے ارطغرل غازی کی مقبولیت کا یہ نیا سنگ میل طے ہونے پر سیریز کے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

جبکہ عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔

انکی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ارطغرل غازی کے مجموعی سبسکرائبرز میں سب سے زیادہ تعداد اردو چینل کے سبسکرائب کرنے والوں کے ہے جو دوتہائی یعنی 66 فیصد بنتی ہے۔ یعنی اس اعتبار سے یہ سیریز اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *