شو بز

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ اب میں لوگوں کے کمنٹس کی وجہ سے اپنا موڈ خراب نہیں کرتی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ’بن روئے‘، ’جانان‘ شیردل اور ’یلغار‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی صورتحال پیش نظرہمیں مذہب کی تفریق کیے بغیرسب کی مدد کرنا چاہیے، اگردنیا میں کوئی اچھا کا م کرتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کو اس کا دس گنا ثواب اسی دنیا میں واپس کردیتا ہے۔ اداکارہ نے اس متعلق کہا کہ میں اورمیرے شوہر یہ ہی سمجھتے ہیں کہ اگرہمارے پاس ایک موقع ہے کسی کی مدد کرنے کے لیے تو ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

جبکہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے متعلق کہا کہ پہلے سوشل میڈیا پرمنفی کمنٹس سے پریشان ہوجاتی تھی لیکن اب کمنٹس کی وجہ سے اپنا موڈ خراب نہیں کرتی، لوگوں کو اگر سوشل میڈیا پر جواب نہ دیا جائے تواس سے قیامت نہیں آ جائے گی اسی لیے زندگی بھی سکون میں ہے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *