59

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے والد اور اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کو سیاسی قرار

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت میں شکست کے چند دن بعد ہی نیویارک ٹائمز، نیویارکر، وینٹی فیئر اور پولیٹیکو سمیت متعدد نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ عہدہ صدارت ختم ہونے کے بعد ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد قانونی کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمات میں جرائم ثابت ہوگئے تو انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے‎

والد کے خلاف سیاسی بنیادوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایوانکا ٹرمپ—فائل فوٹو: اے ایف پی
والد کے خلاف سیاسی بنیادوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایوانکا ٹرمپ—فائل فوٹو: اے ایف پی

ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ چار سال کے دوران متعدد کرپشن، ٹیکس چوری، مارکیٹنگ اور بزنس فرانڈ سمیت خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات لگائے گئے، جن پر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک کے پراسیکیوٹرز نے پہلے سے جاری 2 تحقیقات میں تیزی کردی۔

نیویارک پراسیکیوٹرز کی جانب سے پہلے سے ہی جاری تفتیشوں میں تیزی کی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے والد کے خلاف تحقیقات کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں تحقیقات 100 ڈیموکریٹکس کی جانب سے کروائی جا رہی ہیں اور ان تحقیقات کے ذریعے ان کے خاندان کو ‘ہراساں’ کیا جا رہا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے واضح کیا کہ جن الزامات کی بنا پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے، ہم نے کسی طرح کا کوئی ٹیکس فائدہ نہیں اٹھایا۔

ایوانکا ٹرمپ نے لکھا کہ مذکورہ تحقیقات 100 فیصد سیاسی اور بے بنیاد ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مذکورہ تحقیقات 2019 میں ہی شروع کی گئی تھیں اور دونوں تحقیقات ٹیکس چوری، فراڈ اور غلط بیانی کے حوالے سے ہیں، جن میں سے ایک فوجداری جب کہ دوسری سول تفتیش ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں میں سے ایک تفتیش ڈونلڈ ٹرمپ پر ریپ اور جنسی تعلقات کے الزامات لگانے والی فحش اداکار اسٹارمے ڈینائل کو خاموش رہنے کے لیے پیسے دینے کے حوالے سے ہے اور مذکورہ تفتیش کرمنل ہے۔

جب کہ دوسری تفتیش ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے دیے گئے بیان کے تناظر میں کی جا رہی ہے، جس میں ٹرمپ کے وکیل نے بتایا تھا کہ انہوں نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے ٹرمپ آرگنائیزیشن کے لیے بھاری قرضے حاصل کرنے کے لیے اپنی دولت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بعض معاملات میں ایوانکا کو بھی قانونی مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے—فائل فوٹو: اے پی
خیال کیا جا رہا ہے کہ بعض معاملات میں ایوانکا کو بھی قانونی مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے—فائل فوٹو: اے پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں