34

فلم ساز کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے ان کی فلم ‘بولی وڈ کی بیویوں’ کا ٹائٹل چوری

مدھر بھنڈارکر نے یہ دعویٰ حال ہی میں کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی آنے والی نیٹ فلیکس سیریز ‘فیبلس لائیوز آف بولی وڈ وائیوز’ یعنی بولی وڈ ستاروں کی بیویوں کی شاندار زندگی کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد کیا۔

مدھر بھنڈارکر نے 20 نومبر کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں فلم ساز کرن جوہر اور اپوروا مہتا کو مینشن کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے دونوں فلم سازوں نے اپنی آنے والی فلم ‘بولی وڈ وائیوز’ یعنی بولی وڈ کی بیویوں کا نام تبدیل کرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اسکے علاوہ ان کی جانب سے کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد دونوں فلم سازوں نے اپنی سیریز کا نام ان کی آنے والی فلم سے ملتا جلتا رکھا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے اپنی ویب سیریز کا نام ان کی آنے والی فلم سے متاثر ہوکر ہی ‘فیبلس لائیوز آف بولی وڈ وائیوز’ رکھا۔

انہوں نے دونوں فلم سازوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی آنے والی فلم کو متاثر نہ کریں اور وہ اپنی سیریز کا نام تبدیل کریں تو ان کی مہربانی ہوگی۔

تاحال کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے مدھر بھنڈارکر کے دعووں پر کوئی رد عمل نیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر لوگ مدھر بھنڈارکر کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مدھر بھنڈارکر نے کچھ سال قبل ہی ‘بولی وڈ وائیوز’ کے نام سے فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے اس نام کی رجسٹریشن بھی کروا رکھی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی فلم کب تک ریلیز ہوگی۔

ان کی فلم کی کہانی ممکنہ طور پر بولی وڈ کے بڑے اداکاروں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان، شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی ویب سیریز کی کہانی بھی بولی وڈ اسٹارز کی بیویوں کی پرتعیش زندگی پر مبنی ہے—اسکرین شاٹ
کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی ویب سیریز کی کہانی بھی بولی وڈ اسٹارز کی بیویوں کی پرتعیش زندگی پر مبنی ہے—اسکرین شاٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں