42

اداکار اکشے کمار نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت

 اکشے کمار کی جانب سے لا فرم آئی سی لیگل کے توسط سے 17 نومبر کو قانونی نوٹس بھیجا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ راشد صدیقی، نے اپنے یوٹیوب چینل ایف ایف نیوز پر ان کے خلاف متعدد توہین آمیز اور مذمم ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں۔

اکشے کمار نے یوٹیوبر کو بھیجے گئے نوٹس میں ان سے غیر مشروط معافی اور چینل سے قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوبر راشد صدیقی کو ممبئی پولیس نے پہلے ہی توہین آمیز مواد سے متعلق علیحدہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

—فوٹو:ڈی این اے انڈیا
—فوٹو:ڈی این اے انڈیا

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے مؤکل (اکشے کمار) کا کہنا ہے کہ آپ ( راشد صدیقی) کی اسکینڈل اور توہین آمیز ویڈیوز کی وجہ سے انہیں ذہنی صدمے اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نوٹس کے مطابق اکشے کمار نے ٰیوٹیوبر سے 5 ارب بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں