80

روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے پر تنازع

پوپ فرانسس کے نام سے بنے ہوئے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو کی اسکولی یونیفارم کی تصویر کو لائیک کیا تھا۔

پوپ فرانسس کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے کی خبریں گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ برازیلی ماڈل کی تصویر کو کب پسند کیا گیا تھا۔

برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو کی نیم عریاں تصویر کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پسند کیا گیا تھا، جہاں پر تصویر کو چند ہفتے قبل لوڈ کیا گیا تھا۔تحریر جاری ہے‎

انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی تصویر کو پوپ فرانسس کے اکاؤنٹ سے لائیک کیا گیا تو ان کا نام لائیک کرنے والوں میں نمایاں ہوا، جس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

ماڈل کی تصویر پر 13 نومبر تک پوپ فرانسس کے اکاؤنٹ کا نام لائیک کرنے والے افراد میں دکھائی دیتا رہا—اسکرین شاٹ
ماڈل کی تصویر پر 13 نومبر تک پوپ فرانسس کے اکاؤنٹ کا نام لائیک کرنے والے افراد میں دکھائی دیتا رہا—اسکرین شاٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں