59

ایتھوپیا کے آرمی چیف نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پر تیگرائی باغیوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم

ایتھوپیا کے آرمی چیف برہانو جولا نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہونن غیبریسس تیگرائی باغیوں کی حمایت میں اضافے کے لیے پڑوسی ممالک میں ساز باز اور انہیں اسلحے اور مالی معاونت فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

ہ ٹیڈروس افریقی ملک ایتھوپیا کے شمالی خطے تیگرے سے تعلق رکھتے ہیں۔  دوسری جانب ایتھوپیا میں تیگرائی مسلح مزاحمت کاروں کی مرکزی حکومت سے جھڑپیں جاری ہیں جن میں دونوں جانب شدید نقصان ہوچکا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ٹیڈروس عالمی ادارے میں اپنے منصب کا استعمال کرتے ہوئے ایتھوپیا کے پڑوسی ممالک کو باغیوں کی حمایت پر اکسا رہے ہیں۔ ٹیدروس تیگری پیپلز لبریشن فرنٹ نامی مزاحمت کار تنظیم کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

جبکہ یہی وہ تنظیم ہے جس کے خلاف ایتھوپیا کے نوبیل امن انعام یافتہ وزیر اعظم ابی احمد نے کارروائی کا آغاز کیا ہے اور ان کے وزیر اعظم بننے سے سے قبل تین دہائیوں تک یہی تنظیم برسر اقتدار رہی۔ وزیر اعظم ابی احمد کا الزام ہے کہ مزاحمت کار ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں