35

بولی وڈ ‘دبنگ خان’ سلمان خان اور ان کے تمام اہل خانہ نے خود کو کوورونا کے خوف کے باعث قرنطینہ

سپر اسٹار اور اس کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے خود کو گزشتہ ہفتے اس وقت قرنطینہ کرلیا تھا جب ان کے ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان ان دونوں ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے 14 ویں سیزن کی میزبانی میں مصروف تھے، تاہم اب انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

‘بگ باس’ انتظامیہ نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ ریئلٹی شو کو ہفتہ وار پروگرام سلمان خان کی میزبانی کے بغیر نشر کیا جائے گا۔

خوش قسمتی سے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
خوش قسمتی سے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سلمان خان کے ذاتی ڈرائیور میں کورونا کی تشخص کے بعد اداکار کے مزید دو گھریلو ملازمین میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی اور تینوں ملازمین کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ خان کی رواں ماہ 18 نومبر کو شادی کی 56 ویں سالگرہ تھی اور اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جانا تھا مگر ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد پروگرام کو ملتوی کردیا گیا۔

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار اور ان کے قریبی رشتہ داروں میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں