13

نیٹو جنرل سیکریٹری مسٹر جینزسٹولٹینبرگ ہیلی فیکس انٹر نیشنل سیکورٹی فورم میں شرکت کریں گے

برسلز( مرزا عمران بیگ )نیٹو جنرل سیکریٹری مسٹر جینزسٹولٹین برگ ر واں سال منعقد ہونے والے انٹر نیشنل سیکورٹی فورم میں شرکت کریں گے آن لائن ہونے والا یہ فورم 20 نومبر سے شروع ہو گا اور اتوار 22 نومبر تک جاری رہے گا نیٹو جنرل سیکریٹری ہیلی فیکس انٹر نیشنل سیکورٹی فورم کے نائب صدر روبن شیفرڈ کے ساتھ اتوار 22 نومبر کو گفتگو کریں گے ان کی ڈسکشن فورم کے 75ویں خصوصی اجلاس کے موقع پر ڈیموکریٹک ورلڈ آرڈر کی تجدید کے حوالے سے گفتگوکریں گے ہیلی فیکس انٹرنیشنل سیکورٹی فورم ایک خود مختار ادارہ ہے جس کا ہیڈ آفس واشنگٹن ڈی سی میں ہے اور ہر سال اس کے اہم موضوعات پر فورم ہوتے رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں