50

کورونا کی وبا کے باعثالتوا کا شکار رہنے والی فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان

گال گدوت کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

’ونڈر وومن 1984‘ کواگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا۔

اکتوبر میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں سینما نہ کھلنے کی وجہ سے فلم کی کمپنی نے اس کی ریلیز کو مزید 2 ماہ تک مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ فلم کو ممکنہ طور پر دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو امریکا میں مختص سینما گھروں سمیت دنیا بھر میں وہاں سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس کی سروس میسر نہیں ہوگی۔

ونڈر وومن 1984‘ کو ابتدائی طور پر یورپ کے کچھ ممالک سمیت ایشیائی ممالک میں 16 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم فلم کو امریکا سمیت ایچ بی او میکس پر کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں