31

فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں پاکستانی مختصر فلم ‘بینچ’ کو پیش

معروف فیسٹیول ‘کانز’ کا حصہ نہیں ہے اور یہ نیا فلم فیسٹیول ہے، جس کا رواں برس پہلا شو منعقد کیا گیا۔

فرانس میں ہونے والا ‘کانز’ فلم فیسٹیول دنیا کا قدیم ترین اور معروف ترین فیسٹیول ہے، جب کہ اسی نام سے ملتے جلتے ناموں کے دیگر تین یا چار فلم فیسٹیول بھی ہر سال فرانس میں منعقد ہوتے ہیں۔

پاکستانی مختصر فلم ‘بینچ’ کو قدیم ترین فلم ‘کانز’ میں نہیں بلکہ اس سے ملتے جلتے نام سے شروع کیے گئے نئے فیسٹیول میں پیش کیا گیا، جس کا رواں برس پہلا فیسٹیول منعقد کیا گیا تھا۔‎

ہدایت کار عثمان مختار کی فلم کو فیسٹیول میں بیس کتوبر کو پیش کیا گیااور ٹوئٹ کی گئی اور بتایا گیا کہ ‘بینچ’ کو 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔

‘بینچ’ کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پبلک پارک میں موجود ایک خالی بینچ پر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔

‘بینچ’ پر بیٹھے جوڑے کو اپنی زندگی میں آنے والے مسائل اور رکاوٹوں پر بحث کے دوران سماجی مسائل کو مختلف انداز میں بات کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ربیا چوہدری اور عثمان مختار نے ہی ادا کیا ہے، مذکورہ فلم کو دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

فلم فیسٹیول میں ‘بینچ’ سمیت مجموعی طور پر 70 سے زائد مختلف ممالک کی فلمیں پیش کی گئیں اور میلے کا آغاز 18 اکتوبر کو ہوا تھا۔

تین روزہ فلم فیسٹیول کی تمام فلموں کو مختلف مقامات پر منعقد کی گئی تقریبات میں پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں