169

وزارت انفارمشین میں تبدیلیاں شروع، شہیرا شاہد پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات

اسلام آباد (نمائیندہ) وزارت انفارمیشن میں تبدیلیاں شروع کردی گئیں،،،،وزیر اطلاعات شبلی فراز کے چارج سنبھالتے ہی وزرات انفارمیشن میں تبدیلیاں شروع کردیں ہیں۔  وفاقی حکومت میں وزارت اطلاعات کی اہم سیٹ پر گریڈ اکیس کی آفیسر محترمہ شہیرا شاہد کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کی پریس سکریٹری شہیرا شاہد کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مقرر کیا گیا ہے۔ وہ انفارمیشن گروپ بی ایس 21 کی آفیسر ہیں ، واضع رہے کہ وہ اگست 2019 سے وزیر اعظم کی پریس سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

شہیرا شاہد اس سے قبل اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (ڈی ای ایم پی) کے عہدے پر تعینات تھیں۔ انہوں نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کی سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

واضع رہے کہ محترمہ شہیرا شاہد کو مینجمنٹ کا وسیع تجربہ اورمشکل حالات میں کام کرنے کی خاطر خواہ صلاحیتو ں کے بدولت اس اہم عہدے پر تبدیل کیا گیا ہے جسے وزیراعظم کی منسٹری آف انفارمیشن براڈکاسٹ میں وزارت اور دیگر عہدوں پر حالیہ تبدیلیوں  کا اشارہ قرا دیا جا رہا ہے۔ذرائع نے خیال ظاہر کرتے ہوئے قلم کلب ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کی تبدیلی کو آئندہ ہونے والی مزید اہم انتظامی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں