333

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین سے وصول کیا جانے والا نیلم ،جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیلم، جہلم سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو سال سے جمع ہونے والے اضافی سرچارجز صارفین کو واپس بھی کئے جائینگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ ارب روپے سے زائد جمع ہونیوالے سرچارج کو واپس کیا جائےگا۔نیلم ،جہلم سرچارج کی مد میں 10 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ہر ماہ وصول کئے جا رہے تھے۔ دسمبر 2018 سے اب تک جمع ہونیوالے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کردیئے

گئے ہیں جبکہ وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں