74

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا (NAPRA)نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے ،یہ اضافہ دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں اضافہ کیا۔نجی ٹی وی نائٹی ٹو نیوز کے مطابقسی بی بی اے جی نے ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کوایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاع صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،اس

کااطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں