315

سینٹ میں ایک سے زائد کیمرے نصب ریکارڈنگ ڈیوائس اور جاسوسی کے آلات کا بھی انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ میں نصب سامان گزشتہ جمعرات کو سوا ایک بجے سیٹ ہوا تھا، سینیٹ میں پولنگ بوتھ میں نصب کیمروں کے خصوصی مناظر منظر عام پر آگئے ۔مصدق ملک نے ویڈیو میں بتایا کہ جمعراتکو دوپہر ایک بجے لگے آلات کے ساتھ کیمرے اور مائیک نصب ہیں، بوتھ میں نصب سامان سوا ایک بجے سیٹ ہوا تھا۔لیگی رہنما نے ویڈیو میں بتایا کہ پولنگ بوتھ میں ایک ڈیوائس لگی ہے جس کے ساتھ تار لگی ہے، ایک باریک سوراخ بالکل اس جگہ لگا

ہے جہاں بیلٹ پیپر پر مہر لگنی تھی۔مصدق ملک کے مطابق ریکارڈنگ ڈیوائس سے یہ ریکارڈ ہونا تھا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔دوسری جانب ایوان میں کیمرے برآمد کرنے کی کہانی سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ شیری رحمن نے مجھے اور مصدق ملک سے کہا کہ آپ پہلے چلے جائیں اورجاکر ہال کا جائزہ لیں، جا کر دیکھیں کہ ہال میں کہیں کیمرے تو نہیں لگے۔مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ سینیٹ ہال میں دیکھا تو ٹی وی اسکرین کے نیچے کیمرا لگا تھا، کیمرے کو پکڑا تو اسے ٹیپ کے ساتھ چپکایا گیا تھا، کیمرے کے پیچھے دیکھا تو ایک اور کیمرا بھی موجود تھا ،دونوں کیمروں کا رخ پولنگ بوتھ کے اندر تھا۔‎



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں