304

سینیٹ چیئرمین کا انتخاب ، پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی اہم ترین رہنما نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)شمیم آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔جمعہ کو شیری رحمن نے باضابطہ سیکرٹری سینیٹ کو تحریری آگاہ کر دیا۔شیری رحمن نے کہاکہ اب پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیری رحمن نے باضابطہ سیکرٹری سینیٹ کو تحریری آگاہ کر دیا۔شیری رحمن نے کہاکہ اب پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے ۔ مریم

اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ان کی چوری بے نقاب ہو گئی ہے،پہلے ڈسکہ کے الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کیا گیا ، جو حرکت کی گئی سکریسی آف ووٹ کو ٹیمپر کرنے کی کوشش کی گئی ،یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان چہروں کو بے نقاب کیا جائے یہ حرکت کیوں کی گئی ،سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،چیئرمین سینٹ موجود ہے یہ حرکت کس نے کی نظام کو بدبودار بنا رہے ہیں ،ان کو پتا ہے یہ ہار رہے ہیں جنہوں نے یہ حرکت ان کو عوام کے سامنے لانا چاہیے ،2018کے الیکشن میں آر ٹی ایس کو بیٹھنے سے آج تک ایک تسلسل ہے۔دریں اثنا پی ڈی ایم کے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینیٹ ایوان میں خفیہ کیمرے لگاکر پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سینیٹ ایوان میں خفیہ کیمرے لگاکر پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیا گیا ۔پی ڈی ایم کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار بھی خفیہ ایجنسیوں کی کالز آنے سے انکاری اور کہاکہ مجھے یا میرے ساتھیوں کو کسی خفیہ ایجنسی کی کوئی کال نہیں آئی



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں