18

چاروزرائے خزانہ بدلنے کے باوجود پیٹرول،ڈالر،قرضے اور مہنگائی اوپر جا رہے ہیں،گھبرانا نہیں کا ورد کرنے والا سمجھ لے آئندہ اس نے آنا نہیں، تہلکہ خیز دعویٰ














لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروںنے یٹرول اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروزرائے خزانہ بدلنے کے باوجود پیٹرول، ڈالر،قرضے اور مہنگائی اوپر جا رہے ہیں،پیٹرول اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ وسطی پنجاب کے صدرراجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزادچیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کے اقدامات سے مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنے والاہے ،اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ مہنگا کرنے کی سفارش کی لیکنسلیکٹڈ نے 5روپے

اضافہ کر دیا،خودکشیوں اور جرائم کی تعداد میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ گھبرانا نہیں کا ورد کرنے والا سمجھ لے آئندہ اس نے آنا نہیں،عمران اور بزدار کی کارکردگی میٹنگز،بیانات اور دوروں تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مجموعی قرضہ آسمان کو چھو رہا ہے ،گردشی قرضے 2200ارب سے تجاوز کر گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی ۔



Post Views:
61










اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں