27

سرکاری ملازمین اور عوام کیلئے خصوصی پیکیج صحت کارڈ پلس کی رقم10 لاکھ روپے سالانہ کردی گئی

پشاور ، اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کارڈ پلس اسکیم سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صحت کارڈ میں لیور اوربون میرو ٹرانسپلانٹ کو بھی شامل کیا جائے جبکہ ضم اضلاع کیلئے پیکیج بھی 6لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ سالانہ کیا جائے، صحت کارڈ پلس اسکیم سے منسلک ہسپتالوں کو بروقت ادائیگیوں پر اتفاق

کیا گیا جبکہ اسکیم کی موثر نگرانی کیلئے تھرڈ پارٹی سے مانیٹر نگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔دوسری جانب سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کیلئے کل بروز اتوار سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوجائیگا۔ اپنے بیان میں اسد عمرنے کہاکہ 65 سال اور زائد العمر شہریوں کے لیے واک اِن ویکسینشن پہلے سے ہی جاری ہے۔ وفاقی نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ شہری جو 60 سال یا زائد عمر کے ہیں ویکسینشن سینٹر جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بھی کْھلے رہیں گے۔علاوہ ازیں پختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15.2 فیصد تک جا پہنچی تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں کورونا وائرسکے 1265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیر صحت کے پی کے نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 1968 کورونا وائرس کے مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ 1052 کورونا وائرس کے مریض ایچ ڈی یوز میں زیرِ علاج ہیں۔وزیر صحتخیبرپختونخوا نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد 5 گنا بڑھ چکی ہے۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ملک میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے ادھر پشاور کے شہر مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41فیصد ہوگئی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور ہری پور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ دیر لوئر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں 25 فیصد اور مالاکنڈ میں کورونا وائرس کےمثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چارسدہ اور صوابی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 18، 18 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق شانگلہ اور چترال میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16،16 فیصد ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں