17

پی ڈی ایم کا اجلاس ، شہباز شریف اور مریم نواز کی شرکت ،لیگی رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بے گناہی ہائیکورٹ کے لارجر بنچ سے سامنے آئی ہے اور وہ انتقام پر مبنی منفی پراپیگنڈا جو گزشتہ ڈھائی سے تین سال سے جاری تھاوہ زمین بوس ہو گیا ہے ، ملک کاس وقت شہباز شریف کی اشد ضرورت تھی اور قائد حزب اختلاف کا بھرپور کردار دا کریں گے ۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی ایک بڑ مبارک دن ہے ، ہائیکورٹ کے لارجر بنچ

کے فیصلے سے ان کی بے گناہی ثابت ہوئی ہے اور گزشتہ ڈھائی سے تین سال سے جو انتقام پر مبنی منفی پراپیگنڈا کیا جارہا تھا وہ بھی زمین بوس ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  شہباز شریف قائد حزب اختلاف کا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ملک کو اس وقت ان کی بڑی ضرورت تھی اور وہ اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز دونوں پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں