17

پاکستانی لڑکوں نے کئی بار شادی کی پیشکش کی، ارطغرل غازی کی ترک اداکارہ کا انکشاف

نیویارک (این این آئی)شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صدف شاہین نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکوں کی جانب سے کئی بار شادی کی پیشکش ہوئی۔اداکارہ ترکی میں شوٹ کیے جانے والے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو پاکستان سے ملنے والی شادی کی پیشکش سے متعلق انکشاف کیا۔صدف شاہین نے کہا کہ اگر انہیں کسی پاکستانیلڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ضرور اْس سے شادی کرنا چاہیں گی تاہم شرط صرف یہ ہے ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ استنبول

میں ہی رہے کیونکہ انہیں اس شہر سے بہت زیادہ محبت ہے۔انہوں نے کہاکہ ارطغرل غازی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد مجھے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پیار و محبت ملا، میرے پاکستانی مداح اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے میرے کام کو سراہتے ہیں جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں