17

شبہاز شریف نے رہا ہونے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کورونا وباء کی شدت کے پیش نظر پارٹی رہنمائوںاور کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے روک دیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ذریعے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ضمانت کے لئے دعائوں پر قوم اور کارکنان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کےباعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں ،پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعائوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی

نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا ،سب دوست،احباب،کارکنان میرا فخر ہیں،سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،پارٹی قائدین، رہنمائوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا ، کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا ،انشااللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے ،میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں