17

نیب پراسیکیوٹر شہبازشریف کیخلاف ایک جملہ بھی ثابت نہیں کرسکا

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر شہبازشریف کیخلاف ایک جملہ بھی ثابت نہیں کرسکا۔نیب پراسیکیورٹری نے تسلیم کیا شہبازشریف کیخلاف نہ کوئی ٹی ٹیز اور نہ وہ مرکزی ملزم ہیں۔عمران حکومت بضد تھی کہ شہبازشریف کو اس کیس میں مرکزی ملزم ثابت کیا جائے۔آج شہزاد اکبر کی سب جعلی ٹی ٹیز سے ہوا نکل گئی ہے۔ انشاء اللہ ابٹرائل کورٹ سے بھی شہبازشریف سرخرو ہونگے۔ڈھائی سالوں میں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے جتنا ظلم اور بربریت کرنا تھی کرلی۔اب ان لوگوں کے یوم احتساب کا وقت آگیا ہے۔اعلیٰ عدالتوں سے

سرخرو ہونا ہمارے لیے میڈل ہے۔جھوٹ بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کو ثابت نہیں کیا جاسکتا اور سچ کب چھپ نہیں سکتا۔الحمداللہ آج شہبازشریف تین رکنی بینچ سے متفقہ طور پر بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں