24

مہنگائی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،عدالت کے ریمارکس

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ہائیکورٹ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی سیکرٹری خوراک، صوبائی مشیر خوراک, ڈپٹی کمشنر، ایڈوکیٹ جنرل اور اے اے جی سید سکندر حیات شاہ پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سیکرٹری صاحب اشیاء خوردنوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، مہنگائی کی وجہسے عوام مشکلات میں ہیں، گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اس کے لئے کیا اقدامات کررہے ہیں۔سیکرٹری خوراک نے جواب دیا

دیا کہ پولٹری اور گوشت کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ان سے کہا کہ پیداوار میں کمی ہوئی ہے تو آپ برآمدات کو کم کردیں تاکہ ملکی ضروریات پوری ہوں۔ سیکرٹری خوراک نے کہا کہ ایکسپورٹ کو ہم کم نہیں کرسکتے ورنہ ہمارے لئے مسائل ہونگے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں