20

سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ سے قبل ہی تنخواہوں بارے بڑی خوشخبری

لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر تشکیل دی گئی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں سب کمیٹی نے کم تنخواہیں لینے والے ملازمین کو بجٹ سے قبل 25 فیصد تنخواہ اضافی دینے کی تجویز دیدی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کمیٹی میں کم تنخواہ لینے والوں کو بجٹ سے قبل چار ماہ کی تنخواہ 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے ساتھ دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ وزرا ء نے کم تنخواہ لینے والے 7لاکھ ملازمین کو 25 ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی سفارش کردی ہے۔وزیر خزانہ اجلاس میں بجٹ سے قبل 25 ڈسپیرٹی الاؤنسدینے کی بجائے

صرف بجٹ میں ہی تنخواہوں میں اضافے پر رضامند تھے۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی جائزہ لیا گیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں زیادہ تنخواہیں لینے والے ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں کم اضافہ کرنے کی سفارشات کی گئیں۔نئے مالی سال کے بجٹ میں کم تنخواہ لینے والوں کو زیادہ ترجیح دینے کی سفارشات پیش کی گئیں، کمیٹی یہ سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کابینہ کی متفقہ رائے کے بعد 25 ڈسپیرٹی الاؤنس کی منظوری دیں گے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں