16

توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا قیام

اسلام آباد(آن لائن)فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے قیام کیلئے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے نام مانگ لیے گئے ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں ۔20 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسمبلی قواعد کے قائدہ 244 کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو خصوصی کمیٹی کے قیام کا اختیار دیا گیا تھا۔ خصوصی کمیٹی 20 اپریل کو رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی تحریک پر غور کرے گی۔ خصوصی کمیٹی تمام

پارلیمانی جماعتوں کی اسمبلی میں ان کی نشستوں کے تناسب پر مشتمل ہو گی۔ خطوط پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی کو ارسال کئے گئے ہیں اس کے علاوہ جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور عوامی مسلم لیگ کے پارلیمانی رہنما شیخ رشید احمد ،مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے بلاول بھٹو زرداری، متحدہ مجلس عمل پاکستان کے اسد محمود، اے این پی کی امیر حیدر اعظم ہوتی اور بی این پی کی پارلیمانی لیڈر محمد اختر مینگل کو بھی خطوط ارسال کئے گئے ہیں  فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے قیام کیلئے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے نام مانگ لیے گئے ہیں ۔۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں