19

بھارت نے ایک اور پاکستانی کبوتر کو جاسوس قرار دیدیا مقدمہ درج کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے رائے طلب

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے پاکستان سے جانے والا ایک اور کبوتر پکڑ لیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے کبوتر کو جاسوس قرار دے کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے، اس متعلق بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔بھارت نے دعویٰ کیا کہ کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کے کندھے پر بیٹھ گیا۔کبوتر کا معائنہ

کیا تو اس کی ٹانگ پر کاغذ بندھا ہوا تھا، کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھا ہے۔پاکستانی موبائل نمبر جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ کے مالک کا نکلا جبکہ موٹر ورکشاپ کے مالک نے کبوتر لاپتہ ہونیکی تصدیق بھی کی ہے۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں