30

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کم عمر بچے سے گاڑی چلواتے رہے، ویڈیووائرل ،سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

اسلام آباد ،لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی کم عمر بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو اپنی نگرانی میں کم عمر بچے سے گاڑی چلواتے دیکھا گیا۔وفاقی وزیر خود بچے کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو بناتے رہے اور کم عمر بچہ گاڑی چلاتا رہاتاہم بچے کا وفاقی وزیر سے رشتہ معلوم نہیں ہو سکا ۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں ،2ہفتے قبل ہی  پولیس نے لاہور کی مرکزی

شاہراہ پر ڈرائیونگ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گاڑی کا سراغ لگا لیا،وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر کمسن بچے کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں دوسری نشست پر بھی ایک شخص کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر مغلپورہ سے ہربنس پورہ کی جانب گاڑی ڈرائیو کرتا رہا۔ نزدیک سے گزرنے والی فیملی نے تمام منظر موبائل کیمرہ سے عکس بند کر لیا۔ ویڈیو میں گاڑی کا نمبر ایل سی 4594 واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔سی ٹی او لاہور نے گاڑی مالک کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی ہے جبکہ بچے کے والد کو غیر ذمہ داری پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے ویڈیو  کی مدد سے گاڑی کے مالک کو ٹریس کیا، گاڑیکے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، والدین کی طرف سے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ قابلِ افسوس ہے۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔کمسن ڈرائیور کے والد سنیل گلفام نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی بینک کی ملکیت ہے جہاں وہ کام کرتا ہے۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں