30

یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب نہیں ہو گی ، احکامات جاری 

اسلام آباد(آن لائن )ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز 12 فیصد تک پہنچ گئی   جبکہ  6 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ہوگئے ہیں،ہر طرح کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے   مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہناتھا کہ  اسلام آباد میں نئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے ٹو کو سیل  کیا جارہا ہے

،سوہان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی ،جی سکس ،لوئی بھیر، پی ڈبلیو ڈی   میں   لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کوشش ہے رمضان تک شرح کم کرکے 6 فیصد تک لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ  اسلام آباد میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔کوئی بھی سیاسی جماعت خلاف ورزی کرے گی ایکشن لیا جائے گا۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی تعداد کم کررہے ہیں۔ سکولز کو امتحانات لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔خلاف ورزی پر سکولز کے پرنسپلز کے خلاف کاروائی ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر کا کہناتھا کہ  پولیس لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کروائے گی۔پولیس بھی کورونا سے متاثر ہورہی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں