27

کیا پنجاب میں عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ بننا پی ٹی آئی اور ن لیگ کا مْک مکا نہیں؟ مریم نواز کی ضمانت ہوگئی ہم نے تو مک مکا کا الزام نہیں لگایا، پیپلز پارٹی برس پڑی 

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں شہباز کی ضمانت ہونے والی ہے۔ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے والی ہے۔(ن )لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی پر مک مکا کرنے کے الزام کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سب کو اپنے لہجے درست اور الفاظ کا چناؤ بہتر کرنا ہوگا،جو احسن اقبال نے گفتگو کی وہ بالکل قابل قبول نہیں۔چوہدری منظور نے کہا کہ پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوئے ہم نے تو مک مکا نہیں کہا، مریم

نواز کی ضمانت ہوگئی ہم نے تو مک مکا کا الزام نہیں لگایا، حمزہ شہباز باہر آ گئے، خورشید شاہ ابھی بھی جیل میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہوئے ہم نے کچھ نہیں کہا، ہمارا مطالبہ ہے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلے کیے جائیں، باہر بیٹھ کر فیصلے کر کے پی ڈی ایم پر نہ تھوپے جائیں۔پی پی کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ متفقہ رائے سے ہوگا، ایسا ماحول بن گیا ہے کہ جے یو آئی اور ن لیگ پہلے معاملات طے کر لیتی ہیں، اور پھر آ کر اپنے فیصلے پی ڈی ایم پر تھوپ دیتی ہیں۔چوہدری منظور نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کو پیغام دیا کہ یوسف گیلانی کو کچھ دیر کے لیے اپوزیشن لیڈر بننے دیں تاہم  اس پر سلیکٹڈ کی باتیں کی جا رہی ہیں، کیا پنجاب میں عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ بننا پی ٹی ا?ئی اور ن لیگ کا مْک مکا نہیں؟



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں