20

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت کب جواب دے گی؟ کیوں قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔وزارت خزانہ نے قیمتوںمیں اضافے سے متعلق عدالت میں جواب جمع کروایا جس میں کہاگیاہے کہ قیمت کا تعین اوگرا کرتی ہے۔ایڈوکیٹ عرفان عزیز نے عدالت کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے اوگرا سے جواب طلب کرتے ہوئے یکم اپریل

کو قیمتوں کے تعین کا طریقہ بھی بتانے کا حکم دے دیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں