8

پرویز رشید کی اپیل مستردہونے کے بعد ن لیگ کی جانب سے سینٹ کا متبادل امیدوار کون ہوگا؟فیورٹ نام سامنے آگئے

لاہور (آن لائن،این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل سے پارٹی رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ان کی جگہ متبادل امیدوار کو حتمی شکل دینے کے لئے باہمی مشاورت شروع کردی ہے۔ (ن) لیگیذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنمائوں نے پرویز رشید سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم ذرائع بتاتے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں پرویز رشید کے متبادل بطور امیدوار عرفان صدیقی اور مشاہد اللہ کے صاحبزادے اس وقت

دوڑ میں ہیں۔ جن میں سے کسی ایک کے نام کو فائنل کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں،وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے ۔ مریم نواز نے پرویز رشید کی اپیل مسترد ہونے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرویز رشید آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں