11

ن لیگ کو بڑا دھچکا پرویز رشید سینٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن ٹربیوبل  نے سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئےجسٹس شاہد وحید پر مشتمل سنگل رکنی الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا۔الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا جبکہ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن

2021ء کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کیئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا، ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل واؤڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں، ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جائیں۔انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے، انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں