6

لیاقت جتوئی کے سنگین الزامات ، حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی کی جانب سے سینیٹ کے ٹکٹ بیچنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ (لیاقت جتوئی) خود نیب زدہ ہیں اور وہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںانہوں نے کہا کہ لیاقت جتوئی نے آج سینیٹ کے ٹکٹ کے بارے میں بے ہودہ الزام لگایا ہے،لیاقت جتوی اپنے دعوے کا ثبوت دیں، ورنہ پارٹی ایکشن لے گی۔شہباز گل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس

کریں گے۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں