5

لاہور قلندرز کو دھچکا، راشد خان ٹیم نے الوداع کہہ دیا 

کراچی(آن لائن )پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 میں ابتدائی دو میچوں میں شان دار کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک باؤلر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘جلد ہی پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جارہا ہوںکیونکہ افغانستان کے لیے قومی فرائض کی انجام دہی میں شرکت کرنا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں لاہور قلندرز اور تمام مداحوں کا شان دار تعاون اور پیار دینے

پر شکر گزار ہوں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ان شااللہ اگلے سال ملیں گے’۔خیال رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کی تھی اور لاہور قلندرز کی جانب سے ابتدائی دونوں میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔راشد خان کی موجودگی میں لاہور قلندرز نے لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ابتدائی دونوں میچوں میں مسلسل فتوحات حاصل کیں۔ افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 10 مارچ کو شروع ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 17 مارچ کو دبئی میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ اور تیسرا میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں