8

حارث رئوف کیساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری  ویڈیو وائرل،صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

کراچی(این این آئی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ میں حارث رئوف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز  میں شاندار کارکردگی پر ایک خاتون صحافی حارث رئوف سےگفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بالر محمد حسنین بھی وہاں چلے آئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر پوسٹ کی گئی دوستوں کی اس شرارت بھری ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے لوگوں نے کمنٹس میں دلچسپی کا

اظہار کیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں