8

تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں ؟ وزیرصحت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد رواں سال یکم فروری سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ، جس میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز وغیرہ شامل ہیں۔نجی ٹی وی بول کے مطابق وزیر صحت برائےپنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا تعلیمی اداروں کے دوبارہ بند ہو نے سے متعلق کہنا ہے کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے

کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب میں کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہےانھوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں، 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں