6

برسوں تک اولاد کیلئے ترسنے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

نائیجریا (این این آئی)نائیجریا میں ایک 49 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو 9 فروری کو جنم دیا۔ خاتون کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور برسوں تک یہ جوڑا بچوں کے لیے ترستا رہا تھااور 21 سال بعد 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش مقامی روایتی طریقہ علاج جیسے مساج اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کا نتیجہ تھی۔انہوں نے کہا کہ 6 بچوں کی پیدائش میں ان روایتی ادویات

کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔یانگو نامی قصبے میں رہائشی اس جوڑے نے بتایا کہ وہ 8 بچوں کی پیدائش پر خدا کے شکر گزار ہیں جس کے لیے انہیں برسوں تک انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ 6 بچوں کی پیدائش کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی پیدائش قدرتی طریقے سے ہوئی۔خاتون کے مطابق انہوں نے کبھی 8 بچوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا مگر وہ مزید بچوں کے لیے بھی تیار ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں