9

کرکٹ لیجنڈ کی پوتی 20 سال کی عمر میں ملکہ حسن بن گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ لیجنڈ کی پوتی 20 سال کی عمر میں ملکہ حسن بن گئی، کرکٹ لیجنڈ کی پوتی ملکہ حسن بن گئی ۔ تفصیلات کے برطانوی کرکٹ لیجنڈ آئن بوتھم(Ian Botham) کی 20سالہ پوتی ایمانی جینی نے مس یارک شائر کا مقابلہ جیت لیا ہے۔وہ لارڈ آئن بوتھم کے بیٹے لیام کی بیٹی ہیں اور ان کا تعلق نارتھ یارک کے شہر رچمنڈ سے ہے ۔ ایمانی بوتھم ٹنگھم کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایمانی کے والد لیام کرکٹ کیساتھ رکبی کے بھی کھلاڑی تھے ۔ مس یارک شائر کا خطاب ملنے کےبعد

ایمانی جینی کا کہنا تھا کہ میں جب مقابلے کیلئے گئی تو اس وقت میں بہت نروس تھی ، مجھے یقین نہیں تھا کہ میں یہ مقابلہ جیت جائوں گی ۔مس یارک شائر کا مقابلہ جیتنے کے بعد بہت خوشی ہوئی جبکہ میرے والدین اور قریبی دوست میری کامیابی سے بے حد خوش ہیں ۔ واضح رہے کہ آئن بوتھم انگلش کرکٹ کمنٹیٹر ، ہاؤس آف لارڈز کے ممبر اور سابق کرکٹر ہیں جو 2017 سے ڈورھم کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں