5

میرٹ کی کھلے عام دھجیاں بکھیر دی گئیں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوازنے کیلئے تمام حدیں پار نجی ٹی وی کا ایسا دعویٰ کہ پڑھ کر آپکو بھی یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی سٹی 42 نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوکری دینے کیلئے کنگ ایڈورڈ میں فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کیا گیا اور انہیں براہ راست 19ویں گریڈ میں تعینات کرتے ہوئے دیگر مراعات بھی دی گئیں۔انہیں کنٹریکٹ پر نہیں بلکہ سیدھا مستقبل بنیادوں پر نوکری پر رکھا گیا لیکن وہ نوکری حاصل کرنے کے فوری بعد ہی پاکستان سے لندن چلی گئیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزدی ڈاکٹر عائشہ کو سب سے پہلے فاطمہ جناح یونیورسٹی

میں یہی شعبہ قائم کرتے ہوئے نوکری پر رکھا گیاتھا لیکن نظر انداز کیے گئے امیدواروں نے شور مچایا تو ان کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا تاہم فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ناکامی کا سامنا ہونے کے بعد یہی منصوبہ کنگ ایڈورڈ میں اپنا یا گیا اور کامیابی کے ساتھ اس کو عملی جامہ پہنچایا گیا ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کی تقریر 12 جنوری کو کی گئی اور اگلے ہی روز وہ لندن چلی گئیں اور اس کیلئے انہیں رخصت پر جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔دوسری جانب اس معاملے پر پنجاب حکومت کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں