6

ماں نے دو کم سن بچوں کومار کر گھر کو بھی آگ لگا دی، انتہائی افسوسناک واقعہ

مانگا منڈی (این این آئی) مانگا منڈی کے علاقے میں ماں نے اپنے دو کم سن بچوں کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی،پولیس نے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں تنزیلہ نامی خاتون نے اپنے دو کم سن بچوں تین سالہ عبدالرحمان اور چار سالہ فیضان کو قتل کر ے خود کو بچانے کیلئے آتشزدگی کا ڈرامہ رچایا اور گھر کو آگ لگا دی ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ان کے آنے سے پہلے بچے جاں بحق ہوچکے تھے ۔ اطلاع ملتے

ہی پولیس اور فرانز ک کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورشواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کردیا ۔پولیس کے مطابق اہل محلہ سے تحقیقات کی تو اہل محلہ کا کہنا تھا معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھااور خاتون بہت جذباتی تھی بات بات پر لڑائی کرتی تھی ۔پولیس نے بچوں کی والدہ اور باپ کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی مائو ں کی گود اجڑ چکی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں