10

سینیٹ انتخابات الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے اہم رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کی جانب سے جمع کروائے گئے کا غذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر کی جانب سے منظورکیے گئے تھے جس کے خلاف غلام مصطفیٰ نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی ، الیکشن ٹریبونل نے اپیل منظور کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑ و کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے ہیں اور ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے ۔سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل کا کہناتھا کہ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی

نشست پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔غلام مصطفی نے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل میں اعتراض اٹھایا تھا کہ ان کے اوپر یہ الزام تھا کہ ان کے اثاثے بہت زیادہ ہیں اور انہوں نے اثاثے چھپائے ہیں ، ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے 16 سالہ تعلیم اور 20 سالہ تجربہ درکار ہے ، سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے پورا نہیں اترتے ہیں ۔سیف اللہ ابڑو نے موقف اختیار کیا کہ وہ انجینئرنگ کی ڈگری رکھتے ہیں اور ان کو تجربہ بھی حاصل ہے .



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں