9

حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں کورونا کیسز میں حیران کن کمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 819، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 43، بلوچستان میں 18 ہزار 988، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 9

ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہزار 555 افراد کے ٹیسٹکئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 313 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 617ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 208، سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 288 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ 4 ہزار500 خوراکیں فراہم کردی گئی ہیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کوکورونا ویکسین کی ایک لاکھ 88 ہزار خوراکیں فراہم کردی گئی ہیں اور سندھ کو کورونا ویکسین کی دو لاکھ 4 ہزار خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کوکورونا ویکسین کی 44 ہزار خوراکیں دی گئی ہیں اور

  • بلوچستان کو کورونا ویکسین کی 21 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کورونا ویکسین کی 23 ہزار 500،آزاد کشمیرکو 16 ہزار اور گلگت بلتستان کوکورونا ویکسین کی 8 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں