10

ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے عملے کی گمشدگی قوم کیساتھ مذاق جے یو آئی نے عوام سے بڑی اپیل کردی

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ چند حلقوں کے ضمنی انتخابات نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے۔ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ کرم ایجنسی میں نتائج روک کر اپنے مرضی کے نتائج کااعلان کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے عملے کی گمشدگی قوم کے ساتھ بڑا مذاق ہے۔انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخابات نے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے جے یو آئی کے موقف کو درست ثابت کر دیا۔اسلم غوری نے کہاکہ لانگ مارچ میں قوم کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے

نکلنا ہوگا،ضمنی انتخابات ٹیسٹ کیس تھے ،الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو اپنے ووٹ کے تحفظ کے لئے خود ہی میدان میں آنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ انتخابات میں اوپن بلٹنگ کے لئے صدارتی آرڈیننس ،سپریم کورٹ کے چکر لگانے والے اس اوپن دھاندلی پر کیوں خاموش ہیں۔مرکزی ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے۔اسے اپنے تقاضے پورے کرنے چاہئے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں