15

پارری گرل کی ایک اور ویڈیووائرل ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر 5سیکنڈ کی ویڈیو سے تہلکہ مچانے والی دانانیر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پارری گرل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا میچ دیکھنے کیلئےکراچی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں ۔ دانانیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ میں ہوں ،یہ اسٹیڈیم ہے اور یہ ہمارا پی ایس ایل 6 ہو رہا ہے۔اس سے قبل دانانیر میچ کے دوران پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئی جس میں دیکھا

جا سکتا ہے کہ انہوں نے پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ اسے سپورٹ کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ پارری گرل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ انہوں نے اے لیول امتحان پاس کرلیا ہے اور مزید پڑھائی کیلئے مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے پر غور کر رہی ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں دانانیر نے بتایا کہ اس شو کی باعث تقریباً دس سال بعد کراچی آئیں ہیں شہرقائد کی محبت ان کے اندر رچ بس گئی ہے ۔ وجہ سے وہ تقریباً 10برس بعد کراچی آئی ہیں اور شہرِ قائد نے انہیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔شادی کے سوال سے متعلق دانانیر کا کہنا تھا کہ میں والدین کے پسند کے لڑکے سے ہی شادی کروں گی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اداکاری کا کوئی شوق نہیں میں صرف اپنی ذات تک اداکاری کرتی ہوں ، اگر مجھے آفر ز آئیں بھی تو مجھے پتہ ہے کہ گھر والوں سے اجازت لینا بہت مشکل ہو جائے گا ۔ دانانیر کا کہنا تھا کہ انکا نام قدیم عرب زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب دولت ہے ۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ اے لیول کی تعلیم مکمل کر چکیں ہیں اور مزید تعلیم کیلئے مختلف جامعات میں داخلے کے بارے میں سوچ کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا مقصد ہے کہ میں ڈگری لینے کے بعد سی ایس ایس امتحان دوں اور اس میں کامیاب ہوں۔ قبل ازیں پارری گرل دنا نیر نے اپنی ملک بھر ہونے والی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق دنانیر نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اسی نام سے ایک الگ انسٹاگرام پیج بنا لیا بلکہ انہوں نے اسی سلوگن کے ساتھ ٹی شرٹس فروخت کرنا بھی شروع کردیں۔ ؀تگو ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں