8

ن لیگ نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے غنڈہ گردی اور گلو گردی نااہل لیگ کے لیے نئی بات نہیں۔ ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پولنگ ایجنٹ کو بےدردی سے مارنے والے لیگی غنڈے تھے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ظلم کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہانے کے ڈرامے

کیلبری کوئین کا وطیرہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا فیصل آباد کے حق نواز کے قاتل، کیلبری کوئین کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ منافقت اور لاشوں پر سیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا کیونکہ کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ ‏اشتہاری مجرموں کی جماعت مسلم لیگ ن نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور مظلوم کو شہید کر کے سینہ کوبی یزیدیت کی تازہ مثال ہے۔ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں عوام کے سامنے بےنقاب ہوئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ عوام نے مجھے کیوں نکالا میں تبدیل کر دیا اور عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی۔انہوں نے کہا کہ ‏‎اصل مافیا 30 سال سے اپنے اقتدار کی خاطر جھوٹ اور گمراہی پھیلاتا رہا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں