9

ملک بھر میں کورونا ویکسین کی کتنی خوراکیں فراہم کردی گئیں؟تفصیلات جاری

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ 4 ہزار 500 خوراکیں فراہم کردی گئی ہیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کوکورونا ویکسین کی ایک لاکھ 88 ہزار خوراکیں فراہم کردی گئی ہیں اور سندھ کو کورونا ویکسین کی دو لاکھ 4 ہزار خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کوکورونا ویکسین کی 44 ہزار خوراکیں دی گئی ہیں اور بلوچستان کو کورونا ویکسین کی 21 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔این سی او

سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کورونا ویکسین کی 23 ہزار 500،آزاد کشمیرکو 16 ہزار اور گلگت بلتستان کوکورونا ویکسین کی 8 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں